راکھی ساونت نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا

دبئی(شوبز ڈیسک )سکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر راکھی ساونت ایک بار پھر پاکستانی پرچم کا استعمال کر کے خبروں میں آگئی ہیں،یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم میں رنگا گیا،متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی۔
پاکستانی سفارتخانے نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی، اس ویڈیو نے ایک نیا رخ اس وقت اختیار کیا جب بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے بھی برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری کا حصہ بنایا تاہم انہوں نے اس ویڈیو پر کوئی بھی کیپشن نہیں دیا۔اس سے قبل سال 2019 میں راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں کھلبلی مچ گئی تھی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟بعد ازاں راکھی نے وضاحتی بیان میں بتایا تھا کہ وہ ایک فلم دھارا 370 میں کام کررہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔یہ اسی فلم کا ایک سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔راکھی ساونت نے پاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے،پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں،سب برے نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کی اور پاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں