ای روزگار ٹریننگ پروگرام، نئے بیچ میں داخلہ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں شرکت کے لئے صوبہ بھر سے پنجاب ڈومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوان ٹیکنیکل،کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ،کری ایٹو ڈیزائن،ای کامرس سمیت 7 مختلف شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔تربیتی پروگرام میں داخلہ لینے کیلئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔فی الوقت پنجاب کے 36 اضلاع میں 45 ای روزگار مراکز فعال ہیں۔اب تک 58 ہزار سے زائد طلبا تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے 8 ارب روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں،جن میں خواتین کی شرح 57 فیصد ہے۔خواہشمند افراد آن کیمپس یا آن لائن ٹریننگ کیلئے درج ذیل ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
://www.erozgaar.pitb.gov.pk/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں