اداکارہ ایمان علی کا حمائمہ ملک بارے حیران کن دعویٰ

اداکارہ ایمان علی کا حمائمہ ملک بارے حیران کن دعویٰ
لاہور (شوبز رپورٹر) معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں زینب خان کے کردار کی آفر ہوئی تھی، جس میں بعد ازاں ان کے کہنے پر اداکارہ حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا۔ ایک ٹی وی شو میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ایمان علی نے انکشاف کیا کہ مشہور زمانہ فلم بول میں انہیں مینا کماری سے قبل زینب کے کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے زینب کے کردار کو انکار کرکے مینا کماری کے کردار کے لئے ہامی بھری۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ان کے ہی کہنے پر حمائمہ ملک کو زینب کے کردار کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے شو میں ایک سوال کے جوب میں اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ فرحان سعید سب سے بہترین ساتھی اداکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں