geo jani

معروف مصنف عارف انیس کی کتاب”جیو جانی “ کی شاندار تقریب رونمائی

لاہور (وقائع نگار) معروف مصنف اور عالمی شہرت یافتہ لیڈرشپ ایکسپرٹ، عارف انیس کی نئی کتاب “جیو جانی” کی شاندار تقریب رونمائی فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس اہم موقع پر اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب، فرخ سہیل گوئندی، عامر خاکوانی، نواز کھرل، ڈاکٹر حسن خلیل، قیصر عباس، سلیم رانجھا نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، تقریب کی صدارت مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے چیئرمین اور سابق فیڈرل سیکرٹری خالد محمود نے کی۔


“جیو جانی” عارف انیس کی ایک اور شاہکار تصنیف ہے جس میں زندگی کے مختلف پہلووں پر گہرائی سے بحث کی گئی ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے اپنے وسیع تجربات اور مشاہدات کو بانٹتے ہوئے قارئین کو زندگی گزارنے کے حوالے سے ایک نئے نقطہ نظر سے آشنا کرایا ہے۔

تقریب کے دوران مختلف مہمانوں نے عارف انیس کی تصنیفات اور ان کے فکری سفر کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ “جیو جانی” نہ صرف ایک کتاب ہے بلکہ ایک سفر ہے جو قاری کو زندگی کے اصل معنوں سے روشناس کراتا ہے۔


عارف انیس نے اپنے خطاب میں تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “جیو جانی” کا مقصد لوگوں کو مثبت سوچ اور خود اعتمادی سے زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کی ترغیب دینا ہے۔تقریب علم، ادب اور فکری بیداری کا ایک منفرد اجتماع ثابت ہوئی، جہاں مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کرکے “جیو جانی” کی رونمائی کو مزید یادگار بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں : 2022-23میں مہنگے ذرائع سے بجلی بنانے کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں