electricity

2022-23میں مہنگے ذرائع سے بجلی بنانے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2022-23میں مہنگے ذرائع سے سب سے زیادہ بجلی بنانے کا انکشاف سامنے آ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک سال میں تھرمل ذرائع 58سے فیصد اور پانی سے18 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،نیپرا نے پاور پلانٹس کی کارکردگی سے متعلق جائزہ رپورٹ 2022-23جاری کر دی ،متبادل ذرائع سے چار فیصد اور جوہری ایندھن سے20 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،مختلف وجوہات کی بنا پر پن بجلی پاور پلانٹس سے پیدا وار انتہائی کم رہی ،پانی کے اخراج کی ناقص حکمت عملی سے پن بجلی کی پیداوار کم رہی ۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں آپریشن ،2دہشتگرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں