اداکارہ ثنا نواز نے رشتوں کی قدر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی سوچ میں پڑ جائیں

لاہور (آئی این پی)فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ ثنا نواز نے رشتوں کی قدر کرنے کا مشورہ دے دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اداکارہ ثنا نواز نے نجی چینل کو انٹرویو دیا،جس میں انہوں نے زندگی میں آنے والے اتار چڑھاو کے حوالے سے کھل کر بات کی۔دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ثنا نواز نے کہا کہ انسان کو زندگی میں آنے والی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیئے بلکہ ان کا سامنا کرنا چاہیئے،یہ ہمیں مزید مضبوط بنانے کے لئے آتی ہیں۔اچھے اور برے وقت آتے اور جاتے ہیں لیکن اسے بہتر طریقے سے گزارنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ ثنا نواز نے کہا کہ جب انسان قدر نہیں کرتا تو رب اس سے نعمت چھین لیتا ہے،پھر چاہے وہ نعمت رشتوں کی صورت میں ہو یا رزق کی،انسان کو رب کی دی ہوئی تمام نعمتوں پر شکر گزار ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں