مسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد،طلبا تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی شرکت

لاہور (وقائع نگار) مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی نامور طلبا تنظیموں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک شرکاء نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسیقی مقابلہ جات کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پروگرامز کروانے کا اعلان کر دیا۔ کانفرنس میں موجود شرکاء نے مشترکہ طور اعلامیہ پیش کیا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ہونے والے والے موسیقی مقابلہ جات کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں اور بالخصوص پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسیقی پروگرام کیخلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر انس محصی،جعفریہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر محمد اکبر، نظریاتی سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر عبدالرحمن، تحریک طلبا اہلحدیث کے صدر اصیرم، اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وسیم،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معمر،جمیعت طلبا اسلام کے رہنما عبدالرحمن، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی رہنما حاشر،مسلم سٹوڈنٹس مومنٹ کے جنرل سیکرٹری
میاں انصر،جمیعت علماء اسلام (ف)کے جنرل سیکرٹری رانا عثمان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ پاکستان کے صدر انس محصی نے کانفرنس میں موجود شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کو ہم اسلام کی عملی تجربہ گاہ بنائیں گے۔ آج غزہ پر اسرائیلی تاریخ کا بدترین ظلم ڈھا رہا ہے۔ غزہ میں 35 ہزار انسان شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ کے مظلوم مسلمان پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے حکومت پنجاب غزہ کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی بجائے تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگرامات کو پروان چڑھا رہی ہے۔ مسلم سٹوڈنٹس لیگ اس غیر اخلاقی اور غیر اسلامی اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہے اور حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ پاکستان جیسے ملک کے اندر ان غیر اسلامی اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ تعلیمی اداروں میں موسیقی کے پروگرامات کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے وگرنہ مسلم سٹوڈنٹس لیگ سمیت پاکستان کی تمام طلباء تنظیمیں ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں احتجاجی مظاہرے کی کال دیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں