اداکار محمود اسلم کی ”جنت “سے پہلی باضابطہ تصویر جاری

لاہور(شوبز رپورٹر)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمود اسلم نے” مرنے“ سے قبل ہی” جنت “سے اپنی پہلی باضابطہ تصویر شیئر کردی ہے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق سینئر اداکار محمود اسلم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کھیوڑا میں واقع نمک کی کان میں موجود ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں نمک کا ایک ڈھیلا بھی اٹھا رکھا ہے۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ جنت سے لی گئی پہلی تصویر کیونکہ پاکستانیوں نے مجھے مار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں ویڈیو کے ذریعے تردیدی بیان جاری کرنا پڑا تھا۔اب سینئر اداکار نے اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر طنز کیلیے یہ تصویر شیئر کی ہے ان کی ٹوئٹ پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں