شگفتہ اعجاز اپنے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاﺅنٹ بنانے والوں پر برہم

کراچی (شوبز رپورٹر) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ان کے نام سے جعلی ٹوئٹر اکانٹس بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کے نام سے بنائے گئے جعلی اکاﺅنٹ سے مریم نواز کے خلاف کئے گئے ٹوئٹ کا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی انسٹاسٹوری پر گزارش کی کہ ان کے نام سے جعلی اکاﺅنٹ بناکر کسی کے خلاف ٹوئٹ نہ کیے جائیں اور اس جعلی اکاﺅنٹ کو فوری ڈیلیٹ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں