پاکستان میں کرپشن فری حج کے انتظامات کئے گئے ہیں،،دوران حج سعودی قوانین کا احترام سب پر لازم، علامہ طاہر اشرفی نے سب بتا دیا

لاہور(سٹاف رپورٹر) استطاعت کے باوجود فرض حج کی ادائیگی نہ کرنا اللہ کی نا شکری کے مترادف ہےحج کے دوران سعودی قوانین کا احترام سب پر لازم ہیں فرقہ وارانہ اور سیاسی منافرت سے خود کو دور رکھیں سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کچھ بھی شیئر نہ کریں پاکستان میں کرپشن فری حج کے انتظامات کیے گئے ہیں ، سہولیات کی عدم فراہمی پر حج آرگنائزر کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پرائیویٹ حجاج کی بکنگ تاحال جاری ہے صرف رجسٹرڈ اداروں سے بکنگ کروائی جائے ان خیالات کا اظہار حج آرگنائزیشن پاکستان (ہوپ) کے سرپرست اعلیٰ اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مقامی ہوٹل میں ہوپ کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حج آرگنائزیشن کے عہدیداران امتیاز الرحمن، کرنل عاصم ظفر ، شاہد انور، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور پروفیسر حماد لکھوی نے بھی خطاب کیا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت خلاف شریعت قانون سازی نہیں کرتی ان قوانین پر عملدرآمد ہم سب کی زمہ داری ہے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری سمیت سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا جو متعلقہ شخص اور انکی فیملی کیلئے بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور سعودی حکومت کی کاوشوں سے 24000پرائیویٹ حجاج بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کریں گے اس پر ہم سعودی حکومت اور پاکستانی وزارت مذہبی امور سے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے حجاج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا تمام حجاج کرام اللّٰہ کے مہمان ہیں ان پر لازم ہیں کہ وہاں کسی بھی قسم نے فرقہ وارانہ اور سیاسی منافرت سے خود کو دور رکھیں کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے پاکستان کی بدنامی ہو۔انہوں نے کہا کہ سیلفی اور ویڈیوز بنانا دوسرے حجاج کو تکلیف دینے کے مترادف ہیں سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کچھ بھی شیئر نہ کریں انہوں نے کہاکہ حج آپ کے گناہوں کی بخشش کیلئے ہیں اس لئے وہاں عبادت کے سوا کسی بھی عمل سے خود کو محفوظ رکھیں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی حکومت خلاف شریعت قانون سازی نہیں کرتی ان قوانین پر عملدرآمد ہم سب کی زمہ داری ہے قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری سمیت سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا جو متعلقہ شخص اور انکی فیملی کیلئے بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اور سعودی حکومت کی کاوشوں سے پرائیویٹ حجاج بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سے استفادہ حاصل کریں گے اس پر ہم سعودی حکومت اور پاکستانی وزارت مذہبی امور سے شکر گزار ہیں انہوں نے کہاکہ 9 مئی سے حجاج کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا تمام حجاج کرام اللّٰہ کے مہمان ہیں ان پر لازم ہیں کہ وہاں کسی بھی قسم نے فرقہ وارانہ اور سیاسی منافرت سے خود کو محفوظ رکھیں کوئی ایسا کام نہ کریں تو پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلفی اور ویڈیوز بنانا دوسرے حجاج کو تکلیف دینے کے مترادف ہیں سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کچھ بھی شیئر نہ کریں انہوں نے کہاکہ حج آپ کے گناہوں کی بخشش کیلئے ہیں اس لئے وہاں عبادت کے سوا کسی بھی عمل سے خود کو محفوظ رکھیں انہوں نے کہاکہ موبائل پرویڈیو بنانے سے اونچی آواز سے بات کرنا بھی روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ ایک سو سے زائد ممالک کے لوگ آتے ہیں اگر ہر شخص اپنی جماعت کا پرچم لے کر آئے تو کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاج کی بکنگ تاحال جاری ہے بغیر ویزہ اور اجازت کے حج جائز نہیں ہیں ۔سعودی عرب میں حج کے علاؤہ کسی دوسرے ویزے پر جانے والے شخص کو سعودی حکومت کی بغیر اجازت حج کیلئے جانے پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہاکہ حجاج کرام دوران حج اپنی دعاؤں میں مظلوم فلسطینیوں کو ضرور یاد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں