گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی لنگوٹ کس لی، سیاسی اکھاڑے میں اترنے کو تیار

لاہور( وقائع نگار )اپنے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان(کاشف رانا)نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ سنادیا اور اس سلسلے میں بطور آزاد امیدوار این اے 128سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے ہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کی تصدیق چاہت فتح علی خان نے خود سوشل میڈیا پرکی اور کہا کہ اگر منتخب ہوا تو اپنے ملک پاکستان اور عوام کی خدمت کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں