faisal kundi

پی پی نے شیر افضل کو ”غیر سنجیدہ شخص“ قرار دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے شیر افضل مروت کو غیر سنجیدہ شخص قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے گزشتہ روز کسی سے رابطہ نہیں کیا ،اگر وہ ایسا کرتے تو سنجیدہ لوگوں کے ذریعے کرتے، انہوں نے تحریک انصاف کے آزاد ارکان کو پہلے حکومت بنانے کی بات کی تھی ،چیئرمین پی پی نے ن لیگ کو ووٹ دینے کا واضح اعلان کیا ہے ،غیر سنجیدہ رہنماﺅں کے بیانات کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔یاد رہے کہ شیر افضل نے آج دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری نے ان سے رابطہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے مرتی عوام پر گیس بم چلانے کی تیاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں