الیکشن کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

الیکشن کیلئے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) عام انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا جس کے تحت فروری سے 10 فروری تک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات ہوں گی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک میں فوج تعینات کی جائے گی، فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر حساس پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہو گی،پرنٹنگ کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ فاؤنڈیشن میں بھی تعیناتی کی گئی ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ 2 لاکھ 77 ہزار پاک فوج کے افسران و اہلکار الیکشن میں تعینات ہونگے،اس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں