حکومت پی آئی اے نجکاری کی شرائط پوری کرنے میں ناکام

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پی آئی اے نجکاری کی شرائط پوری کرنے میں ناکام ہو گئی
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر قومی ائیر لائن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے میں ناکام رہی ہے، جونجکاری کیلیے انتہائی ضروری شرط تھی۔وزارت نجکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ادارے کو کسی مذاکراتی معاہدے کے تحت کسی غیر ملکی کمپنی کو فروخت کیا جائے گا یا شفاف مسابقتی عمل کے ذریعے نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں