ملبرن ٹیسٹ، سرفراز کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر کپتان شان مسعود کا بیان آگیا

ملبرن ٹیسٹ، سرفراز کو سکواڈ سے ڈراپ کرنے پر کپتان شان مسعود کا بیان آگیا

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) ملبرن ٹیسٹ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا جس میں سابق کپتان سرفراز کو ڈراپ کیاگیا ہے اور اب کپتان شان مسعود کا بیان بھی آگیا۔ پریس کانفرنس سے گفتگو میں  شان مسعود نے کہا ہے کہ سرفراز کے لیے ڈراپ کرنا سخت لفظ ہے انہیں تھوڑا آرام دیا ہے،کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کیلئے کنڈیشنز سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا۔ کپتان نے مزید کہا کہ ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی، ٹیم 100اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہوگا، فاسٹ بولرز کیلئے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتا ہے، فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے کیونکہ جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں