فوادچودھری کی بھی ضمانت منظور ہوگئی

راولپنڈی (عدالتی رپورٹر)دھوکہ دہی کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ضمانت منظور کر لی گئی، اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی نواز نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ واضح رہے کہ فواد چودھری پر35 لاکھ روپے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج تھا جبکہ گزشتہ دنوں نیب نے عدالت کی اجازت کے بعد فواد چودھری کے وارنٹ کی تکمیل کرتے ہوئے ان کی اڈیالہ جیل میں گرفتاری ڈال چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں