معروف بھارتی اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف بھوجپوری اداکارہ اکانکشا دوبے اترپردیش کے ایک ہوٹل کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری شوبز انڈسٹری میں ماڈل سے اداکاری میں قدم رکھنے اور اپنی شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی نوجوان فنکارہ اکانکشا دوبے کی لاش اتوار کو وارانسی کے ایک ہوٹل میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح پونے 8 بجے ان کا نیا گانا”یہ آرا کبھی ہارا نہیں ہے“ریلیز ہوا تھا البتہ یہ معلوم نہیں ہوا کہ ان کی موت اس گانے کی ریلیز سے قبل یا بعد میں ہوئی؟۔دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کے قریب سے خودکشی نوٹ نہیں ملا،ہوٹل کے کیمروں اور مہمانوں کے رجسٹرز سے اداکارہ سے ملنے کے لیے آنے والوں کا ریکارڈ جمع کر رہے ہیں تاہم ان کی موت کے پیچھے ان کے سابقہ بوائے فرینڈ پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں