حریم شاہ کے الزامات پر صندل خٹک نے بھی پٹاری کھول دی

لاہور(شوبز رپورٹر)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد ان کی دوست صندل خٹک نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے سخت ردعمل میں”نئی پٹاری “کھولتے ہوئے کہا ہے کہ حریم شاہ نے یہ ویڈیو خود لیک کی ہے، وہ شہرت کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے چاہے وہ مثبت ہو یا منفی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد حریم شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز ان کی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کر کے لیک کی ہیں۔حریم شاہ کے ان الزامات پر صندل خٹک نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریم شاہ کی ویڈیو دیکھنے والوں کو شرم آ رہی ہے لیکن وہ میک اپ کرکے میڈیا پر آ رہی ہیں، حریم شاہ کو کوئی شرم و حیا نہیں،ہم اس کے ساتھ ایسا کیوں کریں گے؟اگر حریم شاہ کے الزامات درست ہیں تو اسے وفاقی تحقیقاتی ادارے(یف آئی اے)کے پاس جانا چاہیے،ایف آئی اے میں چاہے وہ کیس مجھ پر کرے،عائشہ پر یا پھر اپنے بوائے فرینڈ پر مگر وہ یہ کیس کرے اور اپنا الزام ثابت کرے۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ نے الزامات ثابت نہ کئے تو اس کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کروں گی،حریم شاہ نے مجھے بتایا تھا کہ یہ ویڈیو میرے بوائے فرینڈ نے بنائی تھیں،اب وہ کہہ رہی ہے کہ یہ شوہر نے بنائی،وائرل ہونے والی ویڈیو کوئی لڑکی نہیں بنا سکتی۔حریم شاہ کے موبائل ہیک ہونے کے بیان پر صندل خٹک کا کہنا تھا کہ کسی کا آئی کلاوڈ ہیک نہیں ہو سکتا،حریم شاہ کی لیک ویڈیو میں موجود آدمی اس کا شوہر نہیں ہو سکتا کیونکہ ایک سال قبل تو ان کی شادی ہی نہیں ہوئی تھی،یہ اس کا بوائے فرینڈ تھا جس کے ساتھ وہ تعلق میں تھی اور اس کا اعتراف وہ خود بھی کر چکی ہے،بہن کے نکاح کے لئے حریم شاہ نے مجھ سے پیسے لئے تھے،واپس مانگنے پر جھگڑا کیا اور میں نے پیسے نہ لینے کے ساتھ دوستی بھی ختم کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں