نایاب نسل کا 65 کلو وزنی کچھوا ،لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے

نایاب نسل کا 65 کلو وزنی کچھوا ،لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے

لاہو(وقائع نگار) ساہیوال میں مقامی لوگوں نے نایاب نسل کے 65 کلو وزنی کچھوے کو واپس اس کے مسکن میں چھوڑ دیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مقامی لوگوں نے نایاب نسل کا یہ کچھوا ساہیوال کے نواحی علاقے میں نہر سے پکڑا تھا جو نہر میں پانی کم ہونے کی وجہ سے خشکی پر آگیا تھا۔
مقامی نوجوانوں کے مطابق اس کچھوے کا وزن 65 کلو گرام تھا جو کوئی خوراک نہیں کھا رہا تھا۔ فیس بک پر ماہرین سے اس کچھوے کی نسل اور خوراک کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔
اس حوالے سے مشن اویرنس فاو¿نڈیشن کے سربراہ فہد ملک نے ان نوجوانوں سے رابطہ کیا اور انہیں اس بات پر مائل کیا کہ وہ اس کچھوے کو واپس نہر میں ہی چھوڑ دیں جس پر کچھوے کو آج واپس نہر میں چھوڑ دیا گیا۔
مشن اویرنس فاونڈیشن کے سربراہ فہد ملک نے بتایا کہ یہ نرم خول والا صاف پانی کا کچھوا ہے جسے مقامی زبان میں پریتر کہا جاتا ہے۔ یہ انتہائی نایاب نسل کے کچھوے ہیں جو آب گاہوں میں آلودگی کی وجہ سے ناپید ہوچکے ہیں۔
مقامی نوجوان اعظم ڈوگر نے بتایا کہ وہ چار دن تک کچھوے کو خوراک دینے کی کوشش کرتے رہے، اب اسے واپس پانی میں چھوڑ دیا ہے، اب بھی گاہے بگاہے چیک کرتے رہیں گے کہ کچھوے کو کوئی دوبارہ پکڑنے کی کوشش نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں