’عمران خان کو یہ کوٹ میرے والدین نے تحفے میں دیا ‘معروف پاکستانی گلوکارہ کا انکشاف

اسلام آباد(شوبز ڈیسک)ماہیا گانے سے شہرت پانے والی پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران جو کوٹ پہن رکھا تھا وہ ان(عینی) کے والدین نے پی ٹی آئی چیئرمین کو تحفے میں دیا تھا۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق عینی خالد نے اس ملاقات کے دوران لی گئی عمران خان کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔انہوں نے عمران خان کی گفتگو پر تو کوئی تبصرہ نہیں کیا تاہم کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عمران خان نے وہ کوٹ پہن رکھا ہے جو ان کے والدین نے تحفے میں دیا تھا۔نئے سال کا یہ بہترین آغاز ہے۔گلوکارہ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید اور تحریک انصاف برطانیہ کے رہنما جہانزیب خان کو کو بھی اس ٹویٹ میں ٹیگ کیا۔جہانزیب خان نے جواب میں عینی سے کہا،”کیا وہ یہی کوٹ تھا؟“انہوں نے کوٹ کو خوبصورت قرار دیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنی والدہ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معروف گلوکارہ عینی خالد کا کہنا تھا کہ یہ میری ماما ہیں جوکہ عمران خان کے لیے رو رہی ہیں،ماما جب بھی عمران خان کو سٹیج پر اور پھر وہاں سے اترتے ہوئے دیکھتی ہیں تو روتی ہیں،وہ عمران خان کی حفاظت کے لیے دن میں سو بار دعائیں مانگتی ہیں۔واضح رہے کہ گلوکارہ عینی خالد پی ٹی آئی کی زبردست حامی ہیں جس کا اظہار سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر سے بھی ہوتا ہے۔ وہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں