امتیابجھ بچن کی نئی فلم اونچائی کے ٹریلر نے دھوم مچادی

ممبئی (شوبز ڈیسک )تین دوستوں کی کہانی جو ایک بچھڑے دوست کا ادھورا خواب پورا کرنے کی خاطر دنیا کا بلند ترین پہاڑ سر کرتے ہیں۔

بالی ووڈ فلمساز سورج برجاتیا کی فلم انڈسڑی میں واپسی سات سال بعد ان کی نئی فلم اونچائی کے ساتھ ہونے جارہی ہے، فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کے ٹریلر میں چار دوستوں امیتابھ بچن، انوپم کھیر، ڈینی اور بومن ایرانی کو دیکھا جاسکتا ہے،ان چاروں میں سے ایک دوست ڈینی ڈینزونگپا کا زندگی میں صرف ایک ہی خواب ہے اور وہ ہے ماونٹ ایورسٹ سر کرنا لیکن وہ اپنے خواب کو پورا کرنے سے پہلے ہی مر جاتا ہے۔

فلم میں باقی غمزدہ دوست اپنے ساتھی کی آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے ہر حال میں ماونٹ ایورسٹ پر اس کی راکھ پھیلانے کا مشکل فیصلہ کرتے ہیں،عمر اور طبی مسائل کے باوجود تینوں دوست ایورسٹ بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں پرینیتی چوپڑا،نینا اور ساریکا بھی شامل ہیں۔ٹریلر ریلیز کرنے سے پہلے فلمساز نے لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے ایک پوسٹر بھی جاری کیا،جس میں امیتابھ بچن،انوپم کھیر،پرینیتی چوپڑا،نینا گپتا سمیت دیگر کردار موجود تھے۔اس سے پہلے پرینیتی نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے ٹریلر کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا تھا۔دوستی کے کڑے امتحان پر مبنی اس فلم کو 11 نومبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں