شاہ رخ جتوئی کی رہائی پر فنکار افسردہ

کراچی(شوبز رپورٹر)پاکستان شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے شاہ زیب قتل کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 25 دسمبر 2012میں شاہ زیب خان کو تلخ کلامی پر شاہ رخ جتوئی اوران کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا تاہم اب 10 سال کے عرصے کے بعد آج سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزمان کو بری کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر جہاں عوام مایوس نظر آرہی ہے وہیں شوبز شخصیات نے بھی اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے۔اداکارہ ماورہ حسین نے اس حوالے سے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے ملک کے امیر ہمارے نظام انصاف کا مذاق اڑاتے ہیں، ہم سب غیر محفوظ ہیں، اب کوئی بھی قانون ہمیں تحفظ نہیں دے رہا ہے کیونکہ خدا نہ کرے ہم خود کو ایسی صورتحال میں پائیں سوال صرف یہ ہے کہ کیا ہم طاقتور ہیں؟اگلی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہم صرف مظلوموں پر افسوس ہی کرسکتے ہیں، اللہ شاہ زیب کے اہل خانہ کو صبر اور طاقت عطا فرمائے جنہیں اس ظلم کا سامنا کرنا پڑا، وہ ہم میں سے ہیں، ہم طاقت کے بغیر کچھ بھی نہیں ہیں کچھ نہیں۔
اداکار ہارون شاہد نے کہا کہ آپ میں سے جو نوجوان، پڑھے لکھے اور پرعزم ہیں، برائے مہربانی اپنے بچوں کی خاطر اگر موقع ملے تو باہر نکل جائیں۔ایک اور ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے سوال ا±ٹھایا کہ شاہ زیب کے والدین بظاہر اس واقعے کے بعد بیرون ملک آباد ہو گئے تھے لیکن آج مجھے ان تمام لوگوں کی حفاظت اور صحت کی فکر ہے جنہوں نے اس عفریت کے خلاف گواہی دی۔ کیا معزز ججز اور پولیس انہیں تحفظ اور تحفظ فراہم کریں گے؟ ہم سارے جیل چلے جاتے ہیں کیونکہ جیل خالی ہورہے ہیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو طاقت کا کھیل قرار دے دیا جبکہاداکارہ کنزہ ہاشمی سمیت دیگر نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے افسوس کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں