فلم لال سنگھ چڈھا کو خفیہ طور پر نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کی ہندوستانی ریمیک فلم لال سنگھ چڈھا کو خاموشی سے چھپ کر نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا۔

بھارتی فلم لال سنگھ چڈھا نے منفی ردعمل، تاثرات، تنقید اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے ناصرف باکس آفس پر اپنی جگہ بنائی بلکہ اب اسے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔فلم پروڈیوسرز کی جانب سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلم کی ریلیز کو چھپایا گیا مگر نیٹ فلکس نے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے ناظرین تک یہ خبر پہنچائی۔

نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا گیا کہ اپنے پاپ کارن اور گول گپے تیار رکھیں کیونکہ فلم لال سنگھ چڈھا اب اسٹریمنگ ہونے جارہی ہے۔اس سے قبل فلم کے پرڈیوسر اور بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی جانب سے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز سے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ فلم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر تقریبا 6 ماہ کے وقفے سے ریلیز کیا جائے گا مگر باکس آفس پر ریلیز ہونے کے ٹھیک 8 ہفتے بعد ہی اسے نیٹ فلکس پر ریلیز کردیا گیا۔واضع رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا 11 اگست 2022 کو سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔فلم لال سنگھ چڈھا 2022 کی ہندی زبان کی کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، جس کے ہدایت کار ادویت چندن ہیں جبکہ اسے پروڈیوس عامر خان نے کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں