ملائیکہ اروڑا کا جادو پھر چل گیا،سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)ایک بار پھر بالی ووڈ اداکارہ اور ماہر ڈانسر ملائیکہ اروڑا کی خوبصورتی کا جادو سوشل میڈیا پر چل گیا۔

بالی ووڈ اور فیشن کی بات آتی ہے تو تقریبا ہر اداکارہ ایک نئے ٹرینڈ سیٹ کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہے۔ملائیکہ اروڑا اکثر اپنے لکس سے انٹرنیٹ کے درجہ حرارت کا اضافہ ہائی کردیتی ہیں۔ چاہے وہ ریڈ کارپیٹ پر چل رہی ہو یا پھر یوگا سیشن کے لئے جارہی ہو، ممبئی کی سڑکوں پر یوں ہی ٹہل رہی ہو۔ملائیکہ اروڑا ہر جگہ اپنے قاتلانہ انداز سے فینس کو ایمپریس کردیتی ہیں ۔ملائیکہ کا پیلے لہنگے میں دلکش لک سوشل میڈیا پر تابڑ توڑ وائرل ہورہا ہے جوکہ بالی ووڈ کی سب سے فٹ اور بولڈ اداکاراوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں