کیا اداکارہ ماہرہ خان ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی ہیں؟

کراچی(شوبز رپورٹر)آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے جلد ممکنہ طور پر سائنس فکشن فلم کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈائریکٹوریل ڈیبیو کریں گی۔بتایا جارہا ہے کہ سائنس فکشن فلم بریلینس کی ہدایات دیں گی اور ہالی ووڈ اسٹار ول اسمتھ اپنی کمپنی ویسٹ بروک سٹوڈیوز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔
گزشتہ دنوں سامنے آنے والی ڈیڈ لائن کی رپورٹ کے مطابق بریلینسکی کہانی مارکس سیکی کے اسی نام کے ناول سے ماخوذ ہے، جس کی فلمی کہانی اکیوا گولڈس مین لکھیں گے جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہوں گے۔فلم کی سٹار کاسٹ کے حوالے سے اگرچہ باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا لیکن بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم میں ول اسمتھ بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے ۔

فلم اپ ڈیٹس کے نام سے ایک ٹوئٹر ہینڈل سے یہ دعوی کیا گیا کہ شرمین عبید چنائے کی فلم میں ول سمتھ کے ساتھ کام کرنے کیلئے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ابتدائی بات چیت ہو رہی ہیں۔ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس سے کیا جبکہ فلم بول سے پاکستانی فلم انڈسٹری میں جگہ بنانے والی ماہرہ اب تک متعدد فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں