سیلاب زدگان کیلئے کراچی میں فنڈ ریزنگ کانسرٹس کا اعلان

کراچی (شوبز رپورٹر )پاکستان کے نامور پاپ اور فوک گلوکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فنڈ ریزنگ کانسرٹس کی تیاری میں مصروف ہیں، 2اکتوبر کو ہونیوالے ایونٹ سے حاصل رقم سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کی جائے گی۔

لائیو میوزک اینڈ کانسرٹ 2022 کا اہتمام آرٹس کونسل کراچی، عاصم اظہر اور کراچی جیم خانہ کلب کی مشترکہ کاوش سے کیا گیا ہے۔پاکستان کے معروف اور بے حد پسند کئے جانیوالے گلوکار سیلاب متاثرین کی فنڈ ریزنگ مہم کیلئے 2 اکتوبر کو کراچی جیم خانہ کلب میں براہ راست پرفارم کرتے دکھائی دیں گے۔ان فنکاروں میں ینگ سٹنرز، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ، عاصم اظہر اور رمیز علی شامل ہیں۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دی اسکیچز کے بانی لاہوتی کی جانب سے بھی سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ ایونٹ مائی کراچی کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ تقریب بھی 2 اکتوبر کو برنس گارڈن کراچی میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں