ماہرہ خان نے خود پرتنقید کرنے والی خاتون کوآڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (شوبز رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے خود پرتنقید کرنے والی خاتون سوشل میڈیا صارف کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے رحم تبصرئے کبھی ختم نہیں ہوں گے۔پاکستان میں سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد نہ کرنے کا الزام دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر شوبزستاروں کووقتا فوقتا تنقید کاشامنا کرنا پڑرہا ہے، ایوارڈ تقریب کے کے لیے کینیڈا جانے والی ماہرہ نے خود کوالزام دیے جانے پراپنا موقف واضح کیا ہے۔

معاملے کا آغاز انٹر ٹینمنٹ سائٹ لالی ووڈ سپیس کی ایک ٹویٹ سے ہوا جس میں انہوں نے حال ہی میں ٹورنٹو کینیڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈ شومیں شریک ماہرہ خان کی کچھ جھلکیاں شیئرکی تھیں۔لکھاری اور وکیل رافعہ زکریا نے اس پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے طنزا لکھا،یہ افسوسناک ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراما سٹارز ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے کے کسی کونے میں چھوٹے ریڈ کارپٹ پرخود کو بین الاقوامی مشہور شخصیات ظاہرکررہے ہیں۔ہم ٹی وی انتطامیہ کو لپیٹ میں لینے والی رافعہ نے ان کی اپنی پروڈکشن میں ہی بننے والے ڈراموں کے اداکاروں کو ایوارڈ دیے جانے پربھی تنقید کی۔اس پوسٹ پرماہرہ کے ملبوسات کے حوالے سے کیے جانے والے تبصرے کے جواب میں رافعہ زکریا نے طنزا ہی اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ماہرہ یہ ملبوسات سیلاب متاثرین کودے دیں گی اورسب ٹھیک ہوجائے گا۔

یہ تبصرے ماہرہ کی نطرسے گزرے جس پرانہوں نے بھی کڑے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا۔ماہرہ نے رافعہ کے سب ٹھیک ہوجائے گا کے تناظرمیں لکھا،ہمارے لیے یہ کبھی ٹھیک نہیں ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے وہ اپنے حصے کا کام کرتی رہی ہیں اورکرتی رہیں گی،

انہوں نے لکھا، اگرآپ کو اس سے خوشی ملتی ہے تومیں ان کی امداد کے دوران کچھ تصاویربھی کھینچ لوں گی لیکن پھر کہا جائے گا کہ فلاحی کاموں کے نام پر دکھاوا کیا جارہاہے۔ماہرہ نے تنقید برائے تنقید کرنے والوں کیلئے مزید لکھا کہ بےرحم تبصرے کبھی ختم نہیں ہوں گے،آپ اپنا کام کریں اورمیں اپنا کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں