ہم سٹائل ایوارڈز میں شوبز ستاروں کے جلوے

ٹورنٹو(شوبز رپورٹر)شوبز انڈسٹری کے لیے سال کے سب سے دلچسپ و ولولہ انگیز ایونٹس میں سے ایک ہم ایوارڈز کا کینیڈا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی پسندیدہ مشہور شخصیات نے اپنے بہترین و منفرد پہناووں سے حسن کے جلوے بکھیرے اور شاندار پرفارمنس سے سٹیج کو رونق بخشی۔


رواں سال ملک کو درپیش سب سے بڑی آفات میں سے ایک کے دوران منعقد کیے جانے کے باعث آٹھویں ہم ایوارڈز کی تقریب تنازعات کا شکار ہوگئی۔تقریب کے شیڈول پر مختلف حلقوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر مشہور شوبز شخصیات کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ شو سے حاصل ہونے والی آمدنی سیلاب متاثرین کی امداد کی کوششوں میں عطیہ کی جائے گی۔

اونٹاریو میں شیڈول کے مطابق تقریب کا انعقاد ہوا جہاں اداکاروں،موسیقاروں اور ڈانسرز اپنی ریڈ کارپٹ اینٹریز، ڈانس نمبرز اور سٹائل مانٹیجز کے ساتھ شو میں جلوہ گر ہوئے۔ماہرہ خان نے جہاں خوبصورت بن کے ساتھ چمکتا ہوا سیاہ لباس پہن کر مداحوں کو حیران کیا۔وہیں سرخ لباس میں پیش کی گئی ان کی شاندار کارکردگی پر انہیں خوب سراہا گیا۔تقریب کے دوران بیچینی سے منتظر شائقین کا انتظار اس وقت ختم ہوا جب شوبز سے تعلق رکھنے والا خوبصورت آن سکرین جوڑا تقریب میں جلوہ افروز ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں