دو سال بعد واپسی پر خوش ہوں ، اقرا عزیز

کراچی (شوبز رپورٹر )پاکستان کی معروف اداکارہ اقرا عزیز آج کل اپنے شوہر یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈر مسٹری سیریز کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔اقرا کے بیٹے کبیرحسین کی پیدائش کے بعد ایک تھی لیلیٰ ان کا پہلا پراجیکٹ ہے ۔

ایک انٹرویو میں اقراعزیز نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ دو سال بعد ڈراموں میں ان کی واپسی ہوئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دو برسوں میں شوٹنگ کے ماحول کو یاد ضرور کیا مگر اللہ نے انہیں اولاد کی نعمت سے نوازا اور یہ خوشی اس ماحول کو مس کرنے سے کہیں زیادہ تھی ۔اقرا کا کہنا ہے کہ ماں بن جانے کے بعد زندگی میں بہت فرق آجاتا ہے ۔ اس سے پہلے آپ آزاد ہوتے ہیں ، لیکن والدہ بننے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں ، بچے کے بعد زندگی میں بہت تبدیلی آتی ہے ۔ وہ خواتین جو جو کام کرتیں ہیں ان کو کام کے ساتھ بطورماں کے فرائض بھی انجام دینے ہوتے ہیں ۔

اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ وہ اس لحاظ سے خوش نصیب ہیں کہ دو برس بعد جب وہ کام پر دوبارہ آئیں، تو ان کے بیٹے کا خیال ان کی والدہ اور یاسر حسین کی بہن یعنی ان کے بیٹے کی پھوپھو رکھتیں ہیں ۔اقرا عزیز یاسر حسین کی ہدایت کاری میں بننے والی مڈر سیزیز میں مرکزی کردارادا کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ یاسر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا ہے ۔ یاسر ان کے شوہر ہیں اسی لئے اچھا لگ رہا ہے ۔ شاید وہ دوسروں کے لئے سخت ہدایت کار ہوں لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہے ۔ وہ پرفیکٹ کام کرتے ہیں اوراپنی ٹیم سے بھی یہی امید کرتے ہیں کہ وہ بھی اچھا کام کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں