حرا مانی کے بولڈ فوٹو شوٹ نے آگ لگا دی،صارفین آپے سے باہر

کراچی(شوبز ڈیسک)معصوم اور بھولی بھالی صورت کی معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کا بولڈ فوٹو شوٹ ایک بار پھر وائرل ہو گیا،سوشل میڈیا صارفین نے حرا مانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں انہیں زیب نہیں دیتیں۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق اداکارہ حرا مانی نے اپنے حالیہ فوٹوشوٹ کی ریل انسٹاگرام پر شئیر کی۔اس ریل میں حرا بولڈ انداز کو اپناتے ہوئے جامنی رنگ کے لباس اور سنہری شال میں دکھائی دیں۔ریل کے پس منظر میں باتوں باتوں میں گانا سنائی دیا جس پر انہوں نے اپنے انداز کو مزید نمایاں کیا۔سوشل میڈیا پر صرف چند لوگ ہی ان کی تعریف کرتے دکھائی دیے جبکہ بیشتر صارفین نے ان کے انداز اور لباس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ایک صارف نے حرا مانی کی عمر پر تنقید کی۔ایک صارف نے لکھا اس عورت کا کپڑوں کا انتخاب تھرڈ کلاس ہے۔ایک صارف نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ حرا یہ سب تم پر سوٹ نہیں کرتا۔اپنا معیار کیوں ختم کررہی ہو؟ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستانیو اچھی باتوں کو فروغ دیا کرو۔ایسی بے حیائی کی تعریف اور حوصلہ افزائی کرنا اللّٰہ کو پسند نہیں۔اللہ حرا کو ہدایت دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں