پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحان کب شروع ہوں گے؟جانیے

پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحان کب شروع ہوں گے؟جانیے

پنجاب (ایجوکیشن ڈیسک)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان یکم مارچ سے شروع ہوں گے، جس کیلئے امتحانی سنٹرز قائم کر کے طلبہ کو رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹس جاری کر دی گئیں
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میٹرک پارٹ 2یکم مارچ اور میٹرک پارٹ ون 19مارچ سے شروع ہو نگے جس کے لئے امتحانی سنٹرزقائم کر کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کورول نمبرز سلپس اور ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں گئیں ہیں۔امتحانات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے دفعہ 144 کے تحت امتحانی سنٹرز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔جبکہ رواں سال تعلیمی بورڈزمیٹرک پارٹ 2 کے امتحانات کا رزلٹ 20 جولائی اور پارٹ میٹرک پارٹ 1 کا رزلٹ 19 اگست کو جاری کریں گے جس کے لئے ابھی سے تیاری کے لئے سٹاف کو متحرک کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں