حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے، ملالہ یوسفزئی کا شہباز شریف کوخط

حکومت لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے، ملالہ یوسفزئی کا شہباز شریف کوخط

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا وزیر اعظم شہباز شریف کو خط، ملالہ یوسفزئی نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک دی۔
ملالہ یوسفزئی نے خط میں لکھا کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی۔خط میں لکھا گیا ملالہ فانڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کئے، پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کر رہا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان یہ شرح چار فیصد تک بڑھائے۔ملالہ یوسفزئی نے مزید لکھا کہ حکومت اپنے پہلے سو دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں