ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح،ایک ہی چھت تلے کون سی سہولتیں مفت میسر ہونگی؟ جانئے

ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح،ایک ہی چھت تلے کون سی سہولتیں مفت میسر ہونگی؟ جانئے

لاہور(سٹاف رپورٹر) فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو سہولت دینے کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے ای ارن پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں کو-ورکنگ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ سنٹر کیریئر انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔ نجی شراکت داروں کے تعاون سے گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد، ڈی جی خان، سیالکوٹ، گجرات، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال کے بعد اوکاڑہ میں قائم ہونے والا یہ دسواں سنٹر ہے جہاں فری لانسرز، سٹارٹ اپس اور انٹرپرینیورز کو ایک ہی چھت تلے کام کرنے کی جگہ، مفت انٹرنیٹ، بجلی اور ٹریننگ ہال وغیرہ کی سہولتیں میسر ہونگی۔
اس حوالے سے چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ای ارن پنجاب کا سب سے بڑا کو-ورکنگ نیٹ ورک ہے جس کا مقصد باصلاحیت اور ہنر مند نوجوانوں کو کام کا بہترین ماحول جبکہ خواتین اور معذور افراد کیلئے کام کے مساوی مواقع پیدا کرنا ہے تاکہ باہمی تعاون کیساتھ ملکی زرمبادلہ میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے۔ پی آئی ٹی بی پنجاب کے 11 اضلاع میں ای ارن سنٹرز کھولنے کا عزم رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں