واٹس ایپ نے نیا فیچر لانچ کر دیا

واٹس ایپ نے نیا فیچر لانچ کر دیا

نیو یارک (ٹیکنالوجی )میٹا کی جانب سے واٹس ایپ صارفین کیلئے ایسا فیچر لانچ کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے ذریعے اب صارفین بیک وقت میں واٹس ایپ سٹیٹس دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرسکیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق واٹس ایپ سے متعلق معلومات نشر کرنے والی ویب سائٹ ’ڈبلیو اے بیٹا انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی ا?سانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے۔ اسفیچر کے ذریعے واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام پر بھی شیئر ہوسکے گا۔ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نئے فیچر کی لانچنگ کے بعد صارفین ایک ہی اسٹیٹس کو 3 مختلف پلیٹ فارمز یعنی واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ساتھ شیئر کر سکیں گے۔واٹس ایپ کے اس فیچر کا اختیار خود صارفین کے پاس ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے انتخاب کریں کہ واٹس ایپ اسٹیٹس کن پلیٹ فارمز پر لگانا ہے۔ ساتھ ہی صارفین یہ بھی فیصلہ کرسکیں گے کہ اسٹیٹس کون لوگ دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ”چیف جسٹس کو آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے “عمران خان کے خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں