موٹروے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،سمندری حدود میں سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن

موٹروے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،سمندری حدود میں سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن

لاہور(وقائع نگار)موٹروے پولیس کا جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، سمندری کی حدود میں سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن، ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس علی صابر کیانی کا کہنا ہے کہ ایم تھری پر پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی پر دیگر موٹرویز پر بھی پھیلایا جائے گا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی انسٹالیشن کا مقصد موٹروے کی 24 گھنٹے نگرانی ہے،سی سی ٹی وی کیمروں سے موٹروے پر سفر مزید محفوظ ہو گا۔ترجمان نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں،سی سی ٹی وی کیمرے کنٹرول روم سے منسلک ہیں، 24 گھنٹے نگرانی ہو گی،جس سے روڈ یوزر کی فوری اور بروقت مدد کی جا سکے گی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروےایم تھری پر پائیلٹ پراجیکٹ کا افتتاح ایڈیشنل آئی جی علی صابر کی ہدایات پر کیا گیا۔ دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی موٹروے پولیس علی صابر کیانی نے کہا کہ ایم تھری پر پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی پر باقی موٹرویز پر بھی پھیلایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں