ہر چیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

ہر چیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہرچیز کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی خامی ہے۔
سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی تنظیم نو پر کام جاری ہے اور ہماری سیاسی جماعت ایک ڈیڑھ ماہ میں سامنے آ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کی یہ تاریخ ہے کہ وہ سیاست میں شامل رہی ہے۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کے موڈ سوئنگس ہوتے ہیں اس کی مثال 2018 اور 2024 کے انتخابات ہیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یہ ایک خامی ہے کہ وہ ہر چیز کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں۔ ان کا کندھا اور بے ساکھی استعمال کر کے حکومت میں آتے ہیں اور پھر وہ اتنے سمجھوتے کر لیتے ہیں کہ درست انداز میں کام نہیں کر سکتے۔ بانی پی ٹی آئی سیاسی رہنماں نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے نیشنل انٹرسٹ میں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں آنا چاہیے لیکن اب نیشنل انٹرسٹ میں یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں نہیں آنے دینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں