پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)صنعت کے لیے اچھی خبر آ گئی۔
وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں دفتر کھولنے کی یقین دہانی کرا دی ہے اور قوم پاکستان میں ٹک ٹاک کا دفتر کھلنے کی خوشخبری جلد سنے گی۔
انہوں نے کہا کہ فیس بک کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کر رہا ہے اور فیس بک سے پاکستان میں دفتر قائم کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔امین الحق نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں