حادثات کا خطرہ، ٹیسلا نے اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالیں

حادثات کا خطرہ، ٹیسلا نے اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوالیں

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک) الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے امریکہ میں اپنی لاکھوں گاڑیاں واپس منگوا لیں،ٹیسلا کی گاڑیوں کی انتباہی لائٹس کافونٹ سائز غلط تھا جس کی وجہ سے حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اسی خرابی کی وجہ سے کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوائی ہیں۔ نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی انتظامیہ کے مطابق ٹیسلا نے امریکہ اپنی لگ بھگ تمام ماڈلز کی گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں جن میں ماڈل ایس، ماڈل ایکس، 2017-2023ماڈل 3، ماڈل وائی اور 2024سائبر ٹرک شامل ہیں۔ان گاڑیوں میں فونٹ سائز بہت چھوٹا ہونے کی وجہ سے انسٹرومنٹ پینل پر اہم حفاظتی معلومات پڑھنے میں مشکل پیش آتی ہے، جس کے سبب گاڑی کو حادثہ پیش آنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں