پاکستان میں بننے پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف کروادی گئی

پاکستان میں بننے پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار متعارف کروادی گئی

اسلام آباد(بزنس ڈیسک)انڈس موٹرز نے پاکستان میں بنائی جانے والی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک کار باضابطہ طور پرمتعارف کروادی، لانچنگ تقریب وفاقی دارلحکومت میں منعقدہ ساتویں سالانہ جرنلسٹ آٹو سمٹ کانفرنس کے موقع پر کی گئی ۔ پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق 1800سی سی ہائبرڈ کرولا کراس 50فیصد پاکستان میں تیار ہوئی ہے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑی بننے میں تین سال لگیں گے، سی ای او انڈس موٹرز کا مزید کہنا تھا کہ آٹو سیکٹر کو بحران سے نکلنے میں مزید دو سال کا عرصہ درکار ہے، آئندہ سال سے گاڑیوں کی پیداوار اور خریداری میں اضافہ متوقع ہے۔ یادرہے کہ پاکستان میں 31کمپنیوں نے ای موٹرسائیکلوں نے لائسنس حاصل کررکھے ہیں اور پہلے مرحلے میں الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں