پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟حیران کن اعداد و شمار آگئے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے )کی جانب سے پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 16 کروڑ سے متجاوز کر گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 7 کروڑ سے زائد صارفین یوٹیوب سے لطف اندوز ہوتے ہیں،جب کہ فیس بک استعمال کرنے والوں کی تعداد 5 کروڑ 71 لاکھ ہے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ موبائل ویڈیو شیئر ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ 83 لاکھ اکاونٹس پاکستانیوں کے ہیں، اسی طرح پاکستان میں انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں