آن لائن ایپس کے ذریعے ڈیجیٹل کمپنیوں سے قرض لینے والوں کے لئے اچھی خبر


اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نان بینکنگ فنانس ڈیجیٹل کمپنیز کے قوانین میں ترمیم کردی ہے۔
ڈیجیٹل کمپنیز قرض خواہ کو قرض کی پہلی رقم دیتے وقت چارجز یا فیس پہلے ہی کاٹ رہی تھیں۔ ڈیجیٹل کمپنیوں کو قرضےکی قسط سے پراسیسنگ فیس یا چارجز کاٹنے سے روک دیا گیا ہے۔ڈیجیٹل کمپنیوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک سے زیادہ ایپس بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ایس ای سی پی نے ہدایت کی ہے کہ ڈیجیٹل آن لائن کمپنیاں سوشل میڈیا پر ایک ماسٹر ایپ لانچ کریں، ماسٹر آن لائن ایپ کے تحت ڈیجیٹل کمپنیاں مختلف پراڈکٹس یا سکیمز لانچ کرسکتی ہیں۔صارفین کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کے لئے آئی ٹی سیکیورٹی آڈٹ فرم سے ایپس کا آڈٹ کرانا لازم قرار دے دیا گیا ہے۔نان بینکنگ ڈیجیٹل فائنانس کمپنیوں پر قرض خواہ کی اجازت کے بغیر معاہدے کی شرائط تبدیل کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں