پی ایس ایل 8 کی فاتح اور فائنل ہارنے والی ٹیم کوکتنا انعام دیا جائے گا؟بڑی خبر آ گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے سیز ن 8 کا گزشتہ روز رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہو گیا ہے اور پہلے ہی میچ میں گزشتہ سیزن کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز نے میزبان ٹیم ملتان سلطانز کو شکست دے دی ہے، پی ایس ایل کا فائنل تو 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل میچ میں شکست سے دو چار ہونے والی ٹیم اور فاتح کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ایس ایل جیتنے والی ٹیم کو 24قیراط سونے سے بنی ٹرافی کے ساتھ 12کروڑ روپے جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 4کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم دی جائے گی ، جو کہ گزشتہ انعام سے تقریباً40 فیصد زیادہ ہے، واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8کروڑ جبکہ رنر اپ کو 3کروڑ 20لاکھ روپے ملے تھے ۔
پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کی بات کی جائے تو لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست دے دی ہے، فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جنہوں نے 42 گیندوں پر 3 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے، قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے ، ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین اور شاہنواز دھانی نے بھی ایک،ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔
ملتان سلطان کے تجربہ کار اوپنرز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے 100 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں پوزیشن مستحکم کرلی اور اس دوران رضوان نے نصف سنچری بھی مکمل کی، شان مسعود 35 رنز بنا کر 13 ویں اوور دوسری گیند پر آو¿ٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔محمد رضوان کا ساتھ دینے ڈیوڈ ملر آئے تاہم کپتان رضوان نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 75 رنز کی اننگز کھیل کر شاہین آفریدی کی وکٹ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں