Dr. Aafia was saying again and again, take me out of this hell

” ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو“

ٹیکساس ( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کیساتھ ان کی بہن کی دوسرے روز بھی ملاقات ہوئی جس دوران ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھیں مجھے اس جہنم سے نکالو، یہ انکشاف جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کیا۔
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں قائم امریکی جیل ایف ایم سی کارزویل میں قید ہیں۔ دوسری ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور انسانی حقوق کے وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے، سینیٹر مشتاق خان نے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔ انھوں نے لکھا ڈاکٹر عافیہ سے 3 گھنٹے ملاقات ہوئی، گفتگو مکمل ریکارڈ ہو رہی تھی، عافیہ صدیقی کی صحت کمزور، بار بار ان کی آنکھوں میں آنسو آ رہے تھے۔
سینیٹر مشتاق خان کے مطابق ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ بار بار کہہ رہی تھی مجھے اس جہنم سے نکالو، ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو زنجیروں میں لے جایا گیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن نہیں اسلام آباد میں پڑی ہے، حکمرانوں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کراو۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں