پاکستان زندہ باد ریلی ، عام شہریوں کو شرکت کی دعوت، شیڈول بھی سامنے آگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) ایک سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس کیخلاف اور متعلقہ اداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے مرکزی جمیعت اہلحدیث نے شاندار ریلی کا اہتمام کیا ہے جس میں قوم کو شرکت کی دعوت دی گئی ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق پارٹی نے اپنے اعلامیہ میں بتایا کہ دفاعی اداروں ، قومی تنصیبات پر حملوں اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ستائیس مئی بروز ہفتہ سہہ پہرچار بجے ناصر باغ یا پنجاب اسمبلی مرکزی جمیعت اہلحدیث لاہور کی طرف سے ’پاکستان زندہ باد ریلی‘ کا اہتمام کیاگیا ہے جس کی صدارت سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر، نظامت سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کریں گے جبکہ ریلی کے کنوینئرچوہدری محمد کاشف نواز رندھاوا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں