پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پرمسافر بس کو حادثہ،18 مسافر زندہ جل گئے

پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پرمسافر بس کو حادثہ،18 مسافر زندہ جل گئے

حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں(سٹاف رپورٹر ) پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹر وے پر پک اپ وین اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے اٹھارہ مسافر جل کر زندگی کی بازی ہار گئے اور 15 زخمی ہوگئے،ڈی پی او ڈاکٹر فہد کا کہنا ہے کہ حادثے میں بس اور پک اپ وین کے ڈرائیور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا جبکہ پک اپ وین ڈیزل لے کر جا رہی تھی، مسافر کوچ میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، 15 مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔ ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں احسان ظفر نے کہا کہ صبح سوا چار بجے کے قریب پک اپ وین اور مسافر کوچ کی ٹکر ہوئی، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں