پہلے کبھی یہ نہیں ہوا، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بڑی بات کہہ دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں، مجھے مارنے کی کوشش کرنے والے گھبرائے ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان لوگوں کو ڈر ہے واپس آیا تو ان کا احتساب ہوگا، عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی شخص نے کبھی اسٹیبلشمنٹ کو اتنا نہیں ڈرایا جتنا میں نے ڈرایا ہے۔ انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر سابق آرمی چیف کو کرپشن مسئلہ نہیں لگتا تھا تو کچھ نہیں ہوسکتاتھا، میں بے بس تھا،ملک میں اس طرح کا کریک ڈاؤن کبھی نہیں ہوا جو آج کل ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں