” ہم پوری طرح تیار ہیں“حزب اللہ نے ایسا اعلان کردیا کہ امریکی حکام میں بھی پریشانی کی لہر دوڑ جائے

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک ) لبنان کی مزاحمتی حزب اللہ تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہم پوری طرح تیار ہیں، جس طرح خطے سے داعش کو ختم کیا وہی انجام اسرائیل کا بھی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات نے حق ادا کردیا؟فلسطینیوں کیلئے طبی امداد سے بھر اطیارہ بھیج دیا

ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے بیروت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین اسرائیل کشیدگی میں حصہ ڈال رہے ہیں اور اپنے وژن اور منصوبے کے تحت اس میں حصہ ڈالتے رہیں گے۔نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک اور اقوام متحدہ کے سفیروں کی طرف سے براہ راست اور بالواسطہ ہم سے جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا کہنے سے ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،حزب اللہ اپنے فرائض جانتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم پوری طرح تیار ہیں اور جب کارروائی کا وقت آئے گا تو ہم اس میں حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کا زمینی آپریشن ،بمباری سے 70نہتے فلسطینی شہید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں