متحدہ عرب امارات نے حق ادا کردیا؟فلسطینیوں کیلئے طبی امداد سے بھر اطیارہ بھیج دیا

متحدہ عرب امارات نے حق ادا کردیا؟فلسطینیوں کیلئے طبی امداد سے بھر اطیارہ بھیج دیا

دبئی(فارن ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے ہنگامی طبی امدادی سامان سے بھرا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا گیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ پہنچایاجائے گا، ساتھ ہی فلسطینیوں کی امدادی مہم کا بھی اعلان کردیا ۔ وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا کہ فلسطینی مشکل حالات سے دوچار ہیں ، ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے طبی سامان بھیجا گیا ہے جسے مصر کے تعاون سے غزہ پٹی بھجوایا جائے گا تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصا بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔ ان کاکہناتھاکہ امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے، طبی سامان فلسطینیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شارجہ سے پاکستان موبائل فون سمگلنگ کی کوشش ناکام ، چار ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں