پنجاب میں الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، وفاقی کابینہ کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا۔ کابینہ کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ قابل عمل نہیں۔

‘پاکستان ٹائم’ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکا کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفننگ دی۔ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے اقلیتی بینچ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی ہے، وفاقی کابینہ اقلیتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی و غیر آئینی ہے، آئین الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پنجاب میں صدر مملکت کا حکم برقرار رہے گا، صدر کے حکم میں کچھ تبدیلیاں کی جارہی ہیں، الیکشن دو مراحل میں ہونگے، اپریل تک کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کیخلاف درخواستیں دی جاسکتی ہیں، اپریل کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ کرے گا، 30 اپریل کے بجائے انتخابات 14 مئی کو ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں