عدالت نے عمران خان کو 2 ہفتے کی مہلت دے دی

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 2 ہفتے کے لیے معطل کردئیے ہیں۔
پاکستان ٹائم کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس ظہیر الدین کاکڑ نے عمران کیخلاف کوئٹہ میں درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلاءکو وکالت نامہ اگلی سماعت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ، آئینی درخواست پرسماعت 2 ہفتے بعد کی جائے گی۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پرکوئٹہ میں درج مقدمے کیخلاف پی ٹی آئی نے بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چئیرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان کے خلاف مقدمہ غیرقانونی طور پر درج کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں درج مقدمے کو خارج کیا جائے ، چئیرمین پی ٹی آئی پر مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر قاسم خان سوری اور عمران خان کی قانونی ٹیم بھی موجود تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ 2 روز سے لاہور میں ہی موجود ہے اور پنجاب پولیس کے تعاون سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں